جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے پردھان منتری اواس یوجنا اسکیم Prime Minister's Housing Scheme Corruption کے تحت غریبوں کو رہائشی مکان فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں۔ تاہم آج بھی کئی علاقے کے لوگ مفلسی میں اپنی زندگی گزارنے کو مجبور ہیں۔
اس سلسلے میں راجوری کے بلاک تھانہ منڈی کے عظمت آباد کے رہائشی محمد مقبول نے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مکان کا کئی بار جیو ٹیگ کیا گیا مگر سروے لسٹ میں آج تک نام نہیں آیا۔