اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا'

لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

رگزن سمفل
رگزن سمفل

By

Published : Jul 21, 2020, 6:39 PM IST

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چند روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں درج ہورہے اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

رگزن سمفل

موصوف ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے لداخ میں داخل ہونے کے لئے تمام داخلی پوائنٹس پر سیمپلنگ ٹیمیں تعینات رکھی ہیں جو بھی لداخ میں داخل ہوگا اس کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے صرف ٹرکوں کو الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ایک راؤنڈ میں واپس جاتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کے دوران یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز میں مزدور طبقے کی تعداد زیادہ ہے۔

رگزن سمفل نے کہا کہ لداخ میں ہمارے پاس چھوچھٹ میں ایک لیبارٹری ہے اس میں ایک مشین پہلے ہی تھی اور ابھی دوسری میشن لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس لیبارٹری اسسٹنٹس کی بھرتی عمل میں لائی ہے جن کو بیس دنوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔

موصوف نے کہا کہ ہم ڈبل شفٹس میں کام کر رہے ہیں جس سے ہماری سیمپلنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details