اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: تمام ملازمین کو14 دن تک ہوم قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رٹھسن بیروہ میں آج ایک مثبت کیس سامنے آنے کے بعد اسے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

بڈگام: تمام ملازمین کو14 دن تک ہوم قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت
بڈگام: تمام ملازمین کو14 دن تک ہوم قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت

By

Published : Apr 16, 2020, 9:41 PM IST

بتا دیں کہ رٹھسن گاؤں میں آج کوروناوائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا ہے اور وہ شخص پیشہ سے پولیس اہلکار ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کورونا سےمتاثر پایا گیا ہے۔

بڈگام: تمام ملازمین کو14 دن تک ہوم قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت

اس سلسلے میں بلاک میڈیکل آفیسر بیروہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رٹھسن گاؤں میں رہنے والے تمام ملازمین کو اپنے گھروں میں احتیاط کے طور پر 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' ملازم چاہئے کسی بھی محکمہ سے تعلق رکھتا ہو اس پر عمل کرنا لازمی ہے تاکہ اس مہلک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

وہیں رٹھسن میں قائم این ٹی پی ایچ سی کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 7*24 اپنے فرایض انجام دے کیونکہ یہ ہیلتھ سنٹر 24 گھنٹے ڈاکٹر شبیر احمد کمبے (میڈیکل آفیسر) کے زیرِ نگرانی میں فنکشنل رہے گا۔

اس کے علاوہ جو رٹھسن گاؤں کے تزدیکی گاؤں میں پی ایچ سی، سب سینٹر ہیں ان سنٹرز میں میں کام کررہے تمام سٹاف کو رٹھسن گاؤں کے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اپنے فرائض انجام دینے ہونگے۔

اس حکم نامے کے مطابق تمام میڈکل و پیرہ میڈکل اسٹاف کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے پی پی ای کٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں اور خود سے بھی احتیاط کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ کسی بھی طرح کی مدد کے لیے بلاک نوڈل آفیسر کوؤڈ-19 ڈاکٹر امتیاز مقبول بانڈے سے رابطہ قائم کرنے کو کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details