اردو

urdu

ETV Bharat / state

' کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس مثبت نہیں' - کشمیر میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے کہا کہ کشمیر میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

' کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس مثبت نہیں'
' کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس مثبت نہیں'

By

Published : Mar 12, 2020, 10:55 PM IST

روہت کنسل نے کہا کہ ' کسی کو بھی کشمیر میں کورونا وائرس کے لیے مثبت نہیں پایا گیا ہے۔ لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے والے متعدد افراد کی نگرانی کی جارہی ہے۔'

روہت کونسل کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ملک کا سفر کرنے والا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا تھا اب اس کا بھی ٹیسٹ منفی آیا ہے۔دریں اثناء گورنمنٹ میڈکل کالچ سرینگر میں آج ایک اور ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کنٹرول رومز کو متحرک کیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کورونا وائرس کا کوئی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔'

واضح رہےکہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانکاری کے مطابق 705 افراد کو کورونا وائرس کے خدشات لاحق ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details