چیف الیکٹورل افسر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ضمنی انتخابات سے متعلق جانکاری دی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلیے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں لاجسٹکس کی فراہمی اور انتخابی مواد کے حصول پر بھی غور کیا گیا۔
پنچایت کے ضمنی انتخابات بیلٹ باکس کے ذریعے نان پارٹی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے جبکہ میونسپل انتخابات جماعتوں کی بنیاد پر ایم 2 ای وی ایم ایس کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں عنقریب ایک مفصل شیڈول جاری کیا جائے گا۔
سی ای او نے مزید کہا کہ یکم جنوری 2020 سے پنچایتی ووٹر فہرست کی اپ ڈیشن کا کام جاری ہے تاکہ ہر اہل رائے دہندہ کے نام اندراج کیا جاسکے تاہم میونسپل ووٹر فہرست کی اپ ڈیشن کےلیے خصوصی نظرثانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات 2020 کو آزادانہ اور شفاف طریقہ کے ساتھ ساتھ کووڈ وباء سے متعلق احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے منعقد کئے جائیں گے۔