اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منسوخ - سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ

آل کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے وادی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کے لیے آج اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اسے منسوخ کر دیے جانے کی خبر ہے۔

کشمیر: ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منسوخ

By

Published : Nov 5, 2019, 8:47 AM IST

گذشتہ روز سرینگر کے امیرا کدل علاقے میں ہونے والے گرینیڈ حملے کے پیش نظر آل کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن (اے کے ٹی ڈبلیو اے) نے اس اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اجلاس سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں ہونے والا تھا۔

بتادیں کہ گذشتہ روز سرینگر کے امیرا کدل میں گرینیڈ دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس آنے والے دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اگرچہ وادی کے بیشتر علاقوں میں صبح اور شام کے وقت بازار کھل جاتے ہیں اور لوگ ضروری اشیا کی خریداری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن گزشتہ تین ماہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

آل کشمیر ٹرنسپورٹ ولفیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر احمد مٹہنے کہا کہ ' ہم نے گذشتہ ہفتے اجلاس طلب کیا تھا اور اپنے ممبروں کو درپیش مالی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری میٹنگ منگل کو ہونی تھی لیکن، اسے منسوخ کر دیا گیا۔'

شبیر احمد نے کہا کہ' ہر روز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو 15 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہم وادی کی موجودہ صورتحال کا بنیادی شکار ہیں۔ ڈرائیور اور بس کنڈکٹر گذشتہ تین ماہ سے گھر میں بیٹھے ہیں۔ انہیں مزدور کی ملازمت بھی نہیں مل سکتی ہے۔

آل کشمیر ٹرنسپورٹ ولفیر ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 5 اگست سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تقیبا 137 کروڑ روپینے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ڈرائیورز نے بینکوں سے قرض لیا ہے اور وہ اپنی ماہانہ قسطوں کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details