سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 'آل جموں کشمیر کرسچن سبھا' نے بتایا کہ اسمبلی، مونسپل کارپوریشنز میں جموں کشمیر کی عیسائی آبادی کے لئے سیٹیں مختص کی جائیں۔ انہوں کہا کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن میں سرینگر میں آباد عیسائی آبادی کے لئے ایک سیٹ مختص رکھی جائے تاکہ عیسائیوں کو بھی شہر میں نمائندگی ملے۔ عیسائی آبادی کو جموں کشمیر میں بہبودی اسکیموں بالخصوص پی ایم آواس یوجنا میں فراموش کیا جارہا ہے اور یہاں کے بے گھر عیسائیوں کو مکانان بنانے کے لئے کوئی امداد نہیں دیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ نیشنل مائنارٹی ایکٹ کے تحت بھی انکو کوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے جیسے سرکاری نوکریاں ہو یا تعلیمی اداروں میں ریزرویشن نہیں دی جارہی ہے۔غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں عیسائیوں کے مطابق پچاس سے سٹھ ہزار مسیحی افراد آباد ہے جن میں سرینگر اور بارہمولہ میں کچھ آبادی مقیم ہے۔ بیشتر افراد جموں یا دیگر ریاستوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔