اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں تصادم: تمام شواہد کی جانچ کی جارہی ہے: آئی جی پی کشمیر - shopian encounter latest news

شوپیاں میں گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے تین مزدوروں، جن کا تعلق ضلع راجوری سے تھا، کے اہل خانہ نے تصویروں کی بنیادوں پر الزام عائد کیا ہے کہ 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک تصادم کے دوران مارے جانے والے تین عدم شناخت عسکریت پسند در اصل ہمارے رشتہ دار ہیں۔

پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار
پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

By

Published : Aug 13, 2020, 3:52 PM IST

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ ایک ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم راجوری روانہ کی گئی ہے جو وہاں شوپیاں میں لاپتہ ہونے والے تین مزدوروں کے متعلق اہل خانہ کی طرف سے درج گمشدگی کی رپورٹ کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم پیرو پولیس اسٹیشن میں درج اس رپورٹ کے متعلق تمام قانونی کارروائیاں انجام دے گی۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں جمعرات کو یوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہمارے ڈی ایس پی وجاہت صاحب کی سربراہی میں ایک ٹیم راجوری گئی ہے اور وہاں پوری قانونی کارروائی ہوگی'۔ انہوں نے کہا کہ دس تاریخ کو اہل خانہ نے پیرو پولیس اسٹیشن راجوری میں تین مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی تھی جس کے بعد ہم نے عوام کے لئے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا۔وجے کمار نے کہا کہ اس کیس کے دو پہلو ہیں۔

شوپیاں تصادم: تمام شواہد کی جانچ کی جارہی ہے: آئی جی پی کشمیر
ان کا کہنا تھا: 'اس کیس کے دو پہلو ہیں ایک یہ کہ جنہوں دعویٰ کیا ہے ان کی پہچان کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا کیونکہ شوپیاں میں مارے گئے تنیوں عسکریت پسندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ہمارے پاس ہیں اور دوسرا یہ کہ یہ تینوں جو یہاں کام کرنے آئے تھے ان کے بارے میں دیکھا جائے گا کہ ان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی رابطہ مت تھا، ان کی فون کالز کو چیک کیا جائے گا اور دیگر تمام تکنیکی طریقوں سے بھی دیکھا جائے گا'۔قابل ذکر ہے کہ شوپیاں میں گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے تین مزدوروں، جن کا تعلق ضلع راجوری سے تھا، کے اہل خانہ نے تصویروں کی بنیادوں پر الزام عائد کیا ہے کہ 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک تصادم کے دوران مارے جانے والے تین عدم شناخت جنگجو در اصل ہمارے رشتہ دار ہیں۔اہل خانہ نے ان تین کی شناخت ابرار احمد خان ولد بگا خان، امتیاز حیسن ولد شبیر حسین ساکنان در ساکری تحصیل کوٹرانکہ اور ابرار احمد ولد محمد یوسف ساکن ترکسی کے بطور کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details