بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں اے کے اے ایم کلچرل یونٹ کمشیر اور ڈی آئی پی آر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف محکمہ کے افسران اور مقکی باشندوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شیخ العالم ہال بڈگام میں "میرا بھارت مہان" کے موضوع کے تحت ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام، رومانہ قاضی نے کی جب کہ بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بڈگام ایرم عزیز اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ اس تقریب میں گرلز ہائی سکول خانصاحب کی طالبات نے روایتی کشمیری روف پیش کیا۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول چاڈورہ کے طلباء نے ہماری نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے پیغام کے طور پر "نشا مکت بھارت" پر ایک خاکہ پیش کیا۔