اردو

urdu

اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

By

Published : Jan 24, 2021, 5:12 PM IST

سخت ترین سردی اور حفاظتی انتظامات کے بیچ اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل
اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

برف اور سخت ترین سردی کے باوجود یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف و فائر اینڈ ایمرجینسی کے دستوں نے حصہ لیا۔جبکہ اس موقع پر ایک کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام ہوا۔

ادھر ضلع کے دیگر تحصیل صدر مقامات و سب ڈویژنوں پر بھی فل ڈریس ریہرسل کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

واضح رہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے امسال اننت ناگ بائیز ڈگری کالج کے بجائے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details