اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: حلقہ آکورہ کو زرعی ماڈل گاؤں کے طور پر اپنایا گیا - بجبہاڈہ کے مٹن میں محکمہ زراعت

اے ای او مٹن ڈاکٹر ملک سجاد نے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ترقی پسند کسانوں کی پیداوار اور آمدنی کو دوگنا کرنا ہے جو نئی مصنوعی ٹکنالوجیوں کو اپنا کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اننت ناگ: حلقہ آکورہ کو زرعی ماڈل گاؤں کے طور پر اپنایا گیا
اننت ناگ: حلقہ آکورہ کو زرعی ماڈل گاؤں کے طور پر اپنایا گیا

By

Published : Feb 7, 2021, 8:21 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے مٹن میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پنچایت حلقہ آکورہ کو زرعی ماڈل گاؤں کے طور پر اپنایا گیا ۔

اننت ناگ: حلقہ آکورہ کو زرعی ماڈل گاؤں کے طور پر اپنایا گیا

اس موقع پر نوڈل آفیسر اور اے ای او مٹن ڈاکٹر ملک سجاد نے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ترقی پسند کسانوں کی پیداوار اور آمدنی کو دوگنا کرنا ہے جو نئی مصنوعی ٹکنالوجیوں کو اپنا کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام میں کسانوں کو مختلف اسکیموں سے باور کرایا گیا جس میں خاص طور پر کے سی سی، پی ایم کسان وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اس موقع پر کسانوں کو دستخط کرنا بھی سکھایا گیا۔

اس دوران کسانوں کو اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی جس میں اُن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اسکیم سے مستفید ہونے والے کسانوں کی آمدنی دگنی کی جائے گی۔

اس اقدام کو لیکر بعد میں کسان برادری کی طرف سے اس پروگرام کی کافی سرہانہ کی گئی۔

اس دوران ملک سجاد نے کہا کہ ہم پورا سیزن کسانوں کے ساتھ رہے گئیں، اور عوامی دربار کے ذریعے ان کو جانکاری فراہم کرئیں گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details