بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں میں محکمہ زراعت اور جموں و کشمیر بینک کے اشتراک سے پی ایم کے سی سی ،گھر گھر ابھیان کے تحت کسانوں میں کریڈٹ کارڈ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد کسانوں میں کسان کریڈٹ کارڈ لون کے حوالے سے جانکاری فرہام کرنا تھا۔اس موقعہ پر قریب 50 کسانوں کو کے سی سی لون کے سینگشن لیٹرس فرہام کی گی۔یہ لیٹرس کسانوں کو جموں و کشمیر بینک زونل ہیڈ سوپور امتیاز احمد بٹ اور چیف ایگریکلچر آفیسر بارہمولہ یگویندر سنگھ نے فرہام کی۔
اس موقعے پر جموں و کشمیر بینک کے کلسٹر ہیڈ بارہمولہ مظفر احمد شاہ، منیجر جموں و کشمیر بینک اوڑی فیاض احمد ،محکمہ زراعت کے ایس ڈی او اوڑی طاہر حسین پنڈت، جموں و کشمیر بینک اور محکمہ زراعت کے دیگر عملہ کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی سکیموں کی جانکاری دینا تھا جس میں کسان کریڈٹ کارڈ کی بارے میں بھی بتایا گیا۔اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر کسانوں نے حصہ لیا اور محکمہ ایگریکلچر کی سکیموں کے بارے میں جانا۔