عبدالرحمان ویری نے کہا کہ پر امن طریقہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ ہموار کرنا، دفعہ 370 اور 35 اے کی حفاظت کو یقینی بنانا اور پاور پروجیکٹس کی واپسی کو ممکن بنانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
پارٹی اپنے موقف پر بدستور قائم: پی ڈی پی - agenda of pdp
ریاست جموں کشمیر میں پی ڈی پی کے سینئر رہنما و سابق وزیر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے موقف پر بدستور قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
PDP on agenda
ویری نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے اقتدار کے دوران ریاست کی تعمیرو ترقی کے لئے کافی کام کیا ہے اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد ریاست کی تعمیرو ترقی اور تشخص کی آبیاری پر خاص توجہ دی جائے گی ۔