سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ سیول انتظامیہ اور رضاکار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لیے میدان عمل میں آ گئے تھے۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ کے متصل گوری پورہ گاؤں کو بفر زون قراد دئیے جانے کے بعد علاقے کے لوگوں میں کورونا وائرس کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے اور انتظامیہ بھی عام لوگوں کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
قومی شاہراہ اور پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں 25 ناکے لگائے گیے ہیں اور ضروری پاس کے بغیر کسی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔