اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام۔ شوپیاں کو ملانے والا پل چھ سال بعد بھی نا مکمل - Bridge Incomplete

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع کولگام اور شوپیاں کو ملانے والا پل چھ برس کے بعد بھی ادھورا ہے۔

کولگام۔ شوپیاں کو ملانے والا پل چھ سال بعد بھی نا مکمل

By

Published : Jul 25, 2019, 9:40 PM IST

کولگام اور شوپیاں اضلاع کے درمیان پل نہ ہونے کے سبب مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔

عمر عبداللہ حکومت کے دور اقتدار میں ریشی نگر شوپیاں سے آڑہ بل کولگام کے درمیان اس پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا لیکن چھ برس گزرجانے کے بعد بھی پل نامکمل ہے۔

کولگام۔ شوپیاں کو ملانے والا پل چھ سال بعد بھی نا مکمل

یہ پل نالہ ویشو پر تیار کیا جارہا ہے ۔ پل کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس پُل پر کام شروعات سے ہی سست روی سے جاری ہے، جس کی وجہ سے 6 سال بعد بھی یہ پُل تعمیر نہیں ہو سکا۔

پُل کا سنگ بنیاد رکھتے وقت اگرچہ دونوں اضلاع یعنی شوپیان اور کولگام کے لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ پُل کو کم مدت میں تیار کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے گا لیکن وہ وعدہ وعدہ ہی ثابت ہوا ۔

پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کی آبادی کو کئی کلومیٹر دور سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کے مشکلات کو دھیان میں رکھ کر مذکورہ پُل کو جلد سے جلد تعمیر کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details