متحدہ مجلس علماء جموں کشمیر نے حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی اپیل پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصرالاسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ کی اپیل پر 16 مارچ کو دی گئی ہڑتال کی کال کو واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس سے قبل میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں متحدہ مجلس علماء، تجارتی انجمنوں اور سیول سوسائٹی اراکین کا اُن کے ساتھ کھڑا رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے متحدہ مجلس علماء سے ہڑتال کال واپس لینے کی اپیل کی تھی۔
متحدہ مجلس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو دہلی طلب، جماعت اسلامی پر پابندی اور مذہبی رہنماؤں وکارکنوں کی گرفتاری کو مداخلت فی الدین قرار دیا تھا۔
متحدہ مجلس نے کہا کہ اس کے خلاف 15 مارچ کو ریاست کی تمام مساجد ،خانقاہوں ، آستانوں اور امام باڑوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر احتجاج جبکہ 16 مارچ کو 'کشمیر بند' کی کال دی تھی۔