اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج - فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ

جموں و کشمیر پولیس نے مسرت زہرہ اور پیرزادہ عاشق کے بعد اب معروف ٹی وی پینلسٹ اور صحافی گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔

مسرت اور پیرزادہ عاشق کے بعد گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج
مسرت اور پیرزادہ عاشق کے بعد گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Apr 21, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 11:35 PM IST

منگل کی شام دیر گئے پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے-

پولیس پریس ریلیز کے مطابق انہیں قابل اعتماد ذرائع کے حوالے اطلاع ملی ہے کہ گوہر گیلانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹوں اور تحریروں کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے اور اسے قومی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا-

پولیس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوہر گیلانی سوشل میڈیا پر ایسے پوسٹس سے عسکریت پسندی کو بڑھاوا دے رہا ہے جسس سے امن و قانون میں بھی رخنہ پڑسکتا ہے-

پولیس کی سائبر ونگ نے ان کے خلاف ایک ایف آئی اے زیر نمبر 11/2020 زیر سیکشنUAPA درج کیا ہے اور اس معاملہ میں تفتیش شروع کی ہے-

خیال رہے کہ پولیس نے اس سے قبل ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ اور دی ہندو اخبار کے جموں کشمیر کے نمائندے پیرزادہ عاشق کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا جس کے خلاف یہاں کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ صحافتی انجمنوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 11:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details