اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں براڈ بینڈ سروس بحال

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پابندی ہٹانے کے بعد جمعرات کو براڈ بینڈ سروس پر سات مہینوں کے بعد پابندی ہٹا دی ہے جس سے اب لوگوں کی انٹرنیٹ سے جڑی کئی مشکلات دور ہو جائیں گی۔

جموں و کشمیر میں براڈ بینڈ سروس بحال
جموں و کشمیر میں براڈ بینڈ سروس بحال

By

Published : Mar 5, 2020, 6:54 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر میں بی ایس این ایل کے پبلک ریلیشنز آفسر مسعود بالا نے کہا کہ ' براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات جو گزشتہ سات مہینوں سے بند تھی، کو آج بعد دوپہر بحال کیا گیا ہے۔'

مسعود بالا نے کہا کہ 'بی ایس این ایل کے تمام صارفین آج سے بغیر کسی خلل کے پر رفتار انٹرنیٹ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔'

صارفین کیلئے ایک اہم اعلان میں انہوں نے کہا کہ اگست 2019 سے صارفین کا ماہانہ کرایہ معاف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم نومبر کے مہینے سے سرکار نے کالنگ سہولیات پر پابندی ہٹائی تھی اور اس کے بعد موبائل 2 جی خدمات کو بھی رفتہ رفتہ بحال کیا گیا لیکن 4 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر 17 مارچ تک پابندی برقرار رکھنے کا اعلان انتظامیہ نے گزشتہ روز کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details