علاقے میں 1990 کے نامساعد حالات کے دوران ہی ایسے دربار ہوا کرتے تھے اور آج کافی عرصے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار عمل میں لایا گیا۔
علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو ضلع میں درپیش مسائل سے آگاہ کرایا۔ علاقے کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی، سڑک کی خستہ حالی وغیرہ بیان کی۔
تین دہائیوں کے بعد کولگام میں عوامی دربار ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے عوام کو کئی درپیش مسائل کو موقع پر ہی حل کیا۔
شمیم احمد وانی نے نوجوانوں کے کھیل کود کے لیے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کے لئے بھی زمین منتخب کی۔
انہوں نے مقامی ہائی اسکول کے لیے فنسنگ لگانے اور محکمے صحت کی جانب سے بیماروں کے لیے ایک ایمبولینس مہیا رکھنے کے لیے محکمے کو ہدایت دی۔