اردو

urdu

Advisor RR Bhatnagar visits Bandipora: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر کا بانڈی پورہ دورہ

By

Published : Jun 13, 2022, 10:15 PM IST

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کا آج لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گریز کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ Advisor RR Bhatnagar visits Bandipora

آر آر بھٹناگر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا
آر آر بھٹناگر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کا، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹناگر نے آج دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گریز کے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ Advisor RR Bhatnagar visits Bandipora

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع بانڈی پورہ کے دیگر مختلف افسران بھی موجود رہے۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کے علاوہ مکمل کئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور وفود کے مختلف مطالبات کو بھی سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:


وہیں بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے مختلف گاؤں دیہات سے آئے عوامی وفود کے علاوہ پنچایتی راج کے ارکان اور دیگر سماجی کارکنان نے بھی مشیر آر آر بٹناگر کے سامنے اپنے مختلف مطالبات رکھے جن کے ازالہ کے لئے انہیں یقین کرائی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details