جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں میں ایک اجلاس میں پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز کے کام کرنے کے علاوہ تارکین وطن کیمپوں (جگتی اور پرکھو) میں محکمہ سوشل ویلفیئر سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
متعلقہ عہدیداروں نے مشیر کی بتایا کہ یہاں 9 ہاسٹل ہیں جن میں لڑکوں کے 6 ہاسٹل اور لڑکیوں کے 3 ہاسٹل شامل ہیں۔ افسر نے بتایا کہ طلبا کی حفاظت کے لیے ہاسٹل عمارات کی مناسب مرمت کرنے کی ضروری ہے۔
مشیر نے کہا کہ جو پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز میں رہائش حاصل کرنے کے خواہاں ہیں انہیں لازمی طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائے اور اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کو مشن موڈ میں کام کرنے پر بھی زور دیا۔
تارکین وطن کیمپوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں خصوصا آنگن واڑی مراکز میں جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ اسکیموں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کریں تاکہ ہر اہل فرد کو اس سکیم سے مستفید کیا جاسکے۔