رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اسی لئے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت مذکورہ طبی اشیاء کو استعمال میں لایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 90فصدی آکسیجن سلینڈر موجود ہیں۔ اور لیول دو اسپتال میں تقریبا 95 کوویڈ مریضوں کو بغرض علاج داخل کیا گیا تھا ۔جس میں سے 90 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔
ڈی سی نے ان لاک کے متعلق کہا کہ انہوں نے گائیڈ لائن کے مطابق ضلع میں لاک ڈاؤن کو ہٹا دیا ہے۔ اب صرف ہفتہ وار لاک ہی ڈاؤن نافذ ہے ۔ جو جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔ تاہم رات کے لیے کرونا کرفیو دیگر اضلاع کی طرح رامبن میں بھی جاری رہے گا۔
ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور ان لاک کے حوالے سے انہوں نے کہا قصبہ رامبن ،بٹوت اور بانہال میں بازاروں کو کھولنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ کورونا کرفیو کے نفاذ سے قبل ہفتہ وار لاک ڈاؤن میں جس طرح دکانیں کھولی جاتی تھیں ٹھیک اسی طر ح کاروباری اِدارے کھولے جائیں گے۔