اردو

urdu

ETV Bharat / state

Administration In Tral ترال میں برفباری کی پیشنگوئی کے بعد انتظامیہ متحرک - پیشنگوئی کے بعد انتظامیہ متحرک

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برفباری کی پیشنگوئی کے بعد ضلع انتظامیہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہوگئی ہے۔Administration In Tral

ترال میں برفباری کی پیشنگوئی کے بعد انتظامیہ متحرک
ترال میں برفباری کی پیشنگوئی کے بعد انتظامیہ متحرک

By

Published : Jan 10, 2023, 8:27 PM IST

ترال میں برفباری کی پیشنگوئی کے بعد انتظامیہ متحرک

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں بھی امکانی برفباری کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔مشینری کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ متوقع برفباری کے دوران عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ عوامی سہولیات کے لئے کنٹرول روم بھی قایم کیا گیا ہے۔Administration In Tral Gears Up For Snowfall

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال کے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ اگرچہ رواں موسم میں ابھی تک شدید برفباری نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اب جبکہ محکمہ موسمیات نے کل سے بالائی علاقوں میں درمیانہ سے بھاری برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔

ترال میں انتظامیہ اس حوالے سے متحرک ہے جبکہ برف صاف کرنے والی مشینوں کو تیار رکھا گیا ہے۔متعلقہ ملازمین کو بھی آن ڈیوٹی رہنے کو کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برفباری کی صورت میں سب سے پہلی ترجیح سڑکوں سے برف صاف کرنا ہوتی ہے۔اس کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں بلکہ عوامی سہولیات کے لئے ایک کنٹرول روم قاہم کیا گیا ہے جہاں لوگ ضرورت پڑنے پر کال کر سکتے ہیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی نوٹس میں کوئی بھی مسلہ لانا چاہتے ہوں تو لائیں ہم۔انکی خدمت کے لئے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Health Dept Issues Advisory برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمۂ صحت کی ایڈوائزری

واضح رہے کہ کشمیر وادی میں محکمہ موسمیات نے کل سے برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ برف باری ہوگی کیونکہ اب تک زیادہ برفباری نہ ہونے سے کسان طبقہ فکر و تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔Administration In Tral Gears Up For Snowfall

ABOUT THE AUTHOR

...view details