جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشتکاری کی جاتی ہے اور اکثر و بیشتر لوگوں نے اسے اپنا ذریعہ معاش بنایا ہے۔
انتظامیہ خشخاش کی فصل تباہ کرنے میں ناکام رواں سیزن میں پوشت (پوپی) کی کاشت تقریباً تیار ہو چکی ہے.۔ اننت ناگ میں ہزاروں کنال اراضی ایسی ہے جس پر پوشت کی کاشتکاری کی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زیادہ سے زیادہ اراضی پر اس کی کاشت کی ہے۔ تاہم انتظامیہ اسے ہٹانے کے کام میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔اگرچہ چہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ مال کی مشترکہ کاروائی کے دوران ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ تحصیل کے کئی علاقوں سمیت جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع میں ایک سو چہتر رقبہ اراضی سے پوشتے کی کاشت کو ختم کیا گیا۔ تاہم انتظامیہ کی سست رفتاری سے ضلع میں ہزاروں کنال پر موجود پوشت کو ہٹانا فی الحال ناممکن نظر آرہا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ پوشتے کی فصل کو ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرے تاکہ سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنا ممکن ہو سکے۔