قومی دارالحکومت دہلی میں رئیل کشمیر ایف سی نے آئی لیگ کے 2019-20 سیزن کے لیے اپنی نئی جرسی کا اجراء کیا۔ پہلی بارکلب نے اپنا مسکاٹ بھی پیش کیا، جس کا نام سمبا رکھا گیا ہے جو سنو لیپرڈ (برفانی چیتا) سے مشاہبت رکھتا ہے۔
نئے سیزن کی جرسی کا اجراء کرنے پر ایڈیڈاس نے اس سیزن ریئل کشمیر ایف سی کے شائقین کے لیے وقف کیا ہے کیونکہ کلب نے بھارتی فٹ بال کی تاریخ میں ایک نئے مظاہر کو جنم دیا ہے۔ایڈیڈاس اس کلب کو 2018 سے کٹس اور کھیلوں کا سامان مہیا کررہی ہے اور وہ اس کلب کا باضابطہ پارٹنر (آفیشیل پارٹنر)بھی ہے۔
ایڈیڈاس اس کلب کو 2018 سے کٹس اور کھیلوں کا سامان مہیا کررہی ہے اور وہ اس کلب کا باضابطہ پارٹنر (آفیشیل پارٹنر)بھی ہے۔
سنہ 2016 میں وجود میں آنے والے اس کلب نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی الگ شناخت قائم کرلی ہے۔ اس نے کشمیر خصوصاً سرینگر میں لوگوں کو متحد کرنے کے لئے کام کیا ہے اور اب ملک کے دیگر حصوں اور یہاں تک کہ بیرون ملک بھی اس کلب کا پرستار بن گیا ہے۔سنو لیپرڈ کے نام سے مشہور، اس کلب نے سامبا کو ائی۔لیگ کے نئے سیزن کے لئے اپنا مسکاٹ بنایا ہے۔ سمبا اس کلب کی مثبت توانائی کی علامت ہے۔