گاندربل میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندریل میں محکمہ مال نے دریند ملہ شاہی باغ میں غیرقانونی تجازوات کے خلاف انہدامی کاروائی کے دوران عارضی ڈھانچہ منہدم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی محکمہ مال کے تحصیل گاندربل سے وابستہ نائب تحصیلدار گاندربل محمد یوسف کی قیادت میں ایک انہدامی ٹیم نے فوری طور فوری طور موقع پر پہنچ کر اس آبی اول پر تعمیر ہور ہے ایک بڑے ڈھانچے کو منہدم کر دیا۔جاری تعمیراتی کام کو روک دیا۔ واضح رہے کہ اس اراضی کے متصل وہ نشانات پیلر موجود ہے جو آر اینڈ بی نے ناگہ بل وائیل شاہراہ کی کشادگی کے لئے نصب کیا گیا ہے۔
نائب تحصیلدار نے زمین مالک کو خبردار کیا کہ وہ بغیر اجازت کے کوئی بھی تعمیراتی کام شروع نہ کریں۔ ورنہ اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے نائب تحصیلدار نے کہا کہ وہ کسی کو بھی آبی اول اراضی پر بغیر اجازت کے کوئی بھی تعمیرات کھڑا کرنے کی کوشش نہ بصورت دیگر محکمہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:DC Pulwama Visits Bonrah ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا
واضح رہے کہ ضلع گاندربل میں نہ صرف یہی بلکہ اور بھی ناجائز تعمیرات کھڑے ہو رہے ہیں۔ جس کے خلاف محکمہ مال کاروائی کرنے سے گریز کرتا ہے۔