اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امتحانات منعقد - تحریری امتحانات منعقد

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے آج تحریری امتحانات منعقد کیے گئے۔

پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امتحانات منعقد کیے گیے
پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امتحانات منعقد کیے گیے

By

Published : Nov 10, 2020, 5:44 PM IST

تفصیلات کے مطابق 1800 اسامیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدوارں نے فارم پر کیے ہیں۔

پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امتحانات منعقد کیے گیے

واضح رہے کہ رواں برس کے اگست مہینے میں جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے 1800 پوسٹ کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کر دی گئی تھی۔ جس کے لیے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے فارم جمع کیے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جموں کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے امتحان مراکز کا دورہ کیا اور وہاں طلبا کے لیے رکھے گئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

نمائندے نے بتایا کہ پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا امتحان دینے کے لیے جموں شہر کے بہت سارے اسکولوں اور کالجوں میں امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے تھے۔ جہاں امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کو صبح ساڑھے دس بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم امیدوار مقررہ وقت سے پہلے ہی امتحان مراکز پر پہنچ گئے تھے۔

امتحان مراکز پر کورونا کے قوانین پر عمل کیا گیا۔ امتحان بارہ بجے شروع کر دو بجے اختتام پذیر ہو گیا۔ امتحانات کو صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لیے امتحانی مراکز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ، تمام امتحانی مراکز میں جیمر بھی نصب کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details