اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد زخمی - راجوار

اطلاعات کے مطابق ہندوارہ بھگت پورہ میں اس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب راجوار سے آرہی ایک نجی کار ٹانگے سے ٹکرا گئی جس دوران حادثے میں آٹھ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر دسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔

Accident in handwara, eight injured
ہندوارہ میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد زخمی

By

Published : Mar 13, 2020, 5:26 PM IST

سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ ہندوارہ میں اس وقت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جب بھگت پورہ ہندوارہ کے مقام پر ایک ٹانگہ اور ایک نجی گاڑی زیر نمبر جے کے صفر نو - 1758 کی آپس میں ٹکر ہو گئی۔ گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہندوارہ بھگت پورہ میں اس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب راجوار سے آرہی ایک نجی کار ٹانگے سے ٹکرا گئی جس دوران حادثے میں آٹھ افراد شدید طور زخمی ہوئے جنہیں فوری طور دسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔

ہندوارہ میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت ڈرائیور مزمل احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ مچھی پورہ، ٹانگہ والا ثنااللہ بٹ، بلال احمد شیخ، دلاور احمد شیخ، اظہر احمد ولد حبیب اللہ، آمینہ بیگم زوجہ نذیر احمد، زونا بیگم زوجہ عبدالخاق شاہ، میما بیگم زوجہ نذیر احمد شاہ شامل ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details