ضلع اودھم پور کے سمرولی گاؤں میں پیش آئے اس سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دراصل معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ شب تقریباً دو بجے بکروال طبقہ کے چند افراد بھیڑ بکریوں سے لدا ہوا ٹرک شاہراہ سے لے کر جارہے تھے کہ اچانک ٹرک کا توازن بگڑ گیا اور تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔
ہائی وے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راحت کاری کام شروع کردیے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں جی ایم سی جموں ریفر کردیا گیا، فی الحال اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر تحقیقات شروع کردی ہے۔