اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: ایس آئی سی او پی کے سابق ایم ڈی گرفتار - بھوپندر سنگھ دعا نے بڑے پیمانے پر دولت اکٹھی کی

اے سی بی نے ایس آئی سی او پی کے سابق ایم ڈی بھوپندر سنگھ دووا کو آمدنی سے زائد اثاثہ رکھنے اور غیر قانونی طریقے سے لین دین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

جموں: ایس آئی سی او پی کے سابق ایم ڈی گرفتار
جموں: ایس آئی سی او پی کے سابق ایم ڈی گرفتار

By

Published : Jul 2, 2020, 10:46 AM IST

انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈویلپمنٹ کارپوریشن لیمیٹڈ (ایس آئی سی او پی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر بھوپندر سنگھ دووا کو مالی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

اے سی بی کی جانب سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوپندر سنگھ دووا نے بڑے پیمانے پر ناجائز دولت اکٹھی کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ساتھ اپنے کنبہ کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کے ناموں پر بھی غیرقانونی طریقے سے اثاثے جمع کیے ہیں۔ انہوں نے یہ اثاثے مختلف اسکیمز کے نام پر نیز ایس آئی سی او پی کے ذریعہ اپنے دور میں بدعنوانی کرکے ناجائز طریقے سے حاصل کیے تھے۔

بھوپندر سنگھ سے برآمد ہوئے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بیان میں لکھا گیا ہے کہ اے سی بی کے ذریعہ 14.10.2019 کو کی گئی ایک تلاشی کے دوران برآمد شدہ قیمتی اثاثے میں 1.834 کلو گرام سونے کے زیورات، 1.470 کلو گرام چاندی اور اس کے ساتھ ساتھ 9،57،400 نقد رقم بھی شامل تھی۔

بیان کے مطابق اس معاملے میں جاری تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بھوپندر سنگھ نے منقولہ/ غیر منقولہ ملکیت بھی کافی جمع کر رکھی ہے جس میں بارہ مختلف فیکٹریز شامل ہیں۔ ان میں ایم / ایس ماڈرن پلاسٹک، ایم / ایس نیپچون پلاسٹک شامل ہیں جو ان کے اور ان کے کنبہ کے اراکین کی طرف سے مختلف ناموں اور فرموں کے تحت قائم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ٹرکز، دو مکانات اور دو پلاٹز کے ساتھ چار لگژری گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم کو حاصل کردہ اثاثوں (جائیدادوں) کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کافی وقت اور موقع دیا گیا تھا۔ لیکن وہ اس دوران واضح جواب نہیں دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details