مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پرشد کے طلبا نے ضلع انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم کے افسروں کے خلاف احتجاج کیا۔
ماڈل ہائرسیکنڈری رامبن کے سینکڑوں طلبا نے اے بی وی پی کے کنوینر انوپ سنگھ کی قیادت میں اسکول سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ضلع انتظامیہ رامبن کے حلاف جم کر نعرہ بازی کی جس کی وجہ سے قصبہ میں داخل ہونے والی رابط سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت قریب ایک گھنٹہ متاثر رہی۔
احتجاجی طلبا کا مطالبہ ہے کہ ماڈل ہائرسیکنڈری اسکول، رامبن میں انتظامیہ نے کووڈ 19 ہسپتال اور سیمپلنگ سینٹر قائم کیا ہے جس کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔