اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوروپی وفد کا کل کشمیر دورہ - وادیٔ کشمیر میں جاری ترقی کے کاموں

یوروپی وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور یوروپی پارلیمان کے 28 ارکان کل کشمیر جائیں گے۔

یوروپی وفد کا کل کشمیر دورہ

By

Published : Oct 28, 2019, 1:49 PM IST

Updated : Oct 28, 2019, 7:01 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال نے نئی دہلی میں یوروپی پارلیمان کے 28 ارکان سے ملاقات کی۔ کشمیر کے معاملے پر وفد نے دونوں سے بات کی۔ یوروپی پارلیمان کے 28 ارکان کل کشمیر جائیں گے۔وادیٔ کشمیر میں جاری ترقی کے کاموں پر بھی بات چیت کی گئی۔

یوروپی وفد کا کل کشمیر دورہ

یہ وفد نظر بند ہند نواز سیاسی رہنماؤں سے بھی ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہیں وادی کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے حوالے سے بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے یہاں کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں جو نظر بند نہیں ہیں سے بات کی تاہم انہوں نے یورپین یونین کے اس دورے اور ان سے ملنے کے تعلق سے بات نہیں کی، لیکن کہا کہ وفد یہاں آئیں اور از خود موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر جموں و کشمیر کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان پر دارومدار ہے کہ وفد کشمیر کی صورتحال کو کس نظریہ سے دیکھ کر کس زاویے سے اپنا رپورٹ پیش کرتا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں امید ہے کہ یوروپی ودف کا دوراہ کافی ثمرآور ثابت ہوگا۔

مودی نے کہا کہ یوروپی وفد ملک کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گا۔ جموں و کشمیر کے دورہ میں وفد کو بہت کچھ سمجھنے کا موقع ملے گا۔ وفد کو کشمیر کی تہذیب و ثقافت اور مذہبی تنوع کو جاننے کا موقع ملے گا۔

اب دیکھنا ہوگا کہ یورپین وفد موجودہ صورتحال کے تناظر میں کس نوعیت کا رپورٹ منظر عام پر لاتے ہیں اور ان کے رپورٹ کے رد عمل میں کیا کچھ سامنے آ سکتا ہے، اس پر سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔


واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد آج وادی میں 85ویں روز بھی بندشوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریاست کو 31 اکتوبر کو تقسیم کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 28, 2019, 7:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details