جموں و کشمیر کے ادھمپور میں واقع آدرش نگر کالونی میں جمعہ کی رات ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اہل خانہ کو جب اس کا علم ہوا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیا۔ معلومات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے کے قریب کنبہ کے افراد نو جوان کو پنکھے سے لٹکتا ہوا دیکھ کر گھبرا گئے۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔