اردو

urdu

ETV Bharat / state

kho kho Competition Conclude پلوامہ میں کھو کھو مقابلہ اختتام پذیر - ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس

ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ ایک ہفتہ طویل صوبائی سطح کے کھو کھو مقابلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پلوامہ میں کھو کھو مقابلہ اختتام پذیر
پلوامہ میں کھو کھو مقابلہ اختتام پذیر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 7:48 PM IST

پلوامہ میں کھو کھو مقابلہ اختتام پذیر

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ ایک ہفتہ طویل ضلع سطح کے کھو کھو مقابلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایک ہفتہ قبل محمکہ کھیل کود نے ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کھو کھو مقابلہ کا آغاز کیا جس میں وادی کے مختلف اضلاع کی 10 ٹیمیں حصہ لیا ۔ضلع سطح کے کھو کھو مقابلے میں 450 کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی کامیابی سے تکمیل پر اپنے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر کا اس تقریب کے دوران ان کے اعتماد اور ناقابل تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

اس موقع پر کھیلاڈیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھیلاڈیوں کے لئے بہتر انتظامات کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details