اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نوجوانوں کی منفرد پہل - موٹر سائیکل سوار اور غیر مقامی

کورونا وائرس کے تناظر میں کئے گئے لاک ڈاون کو مکمل طورعملانے کے لیے ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقہ کے نوجوانوں نے رضاکارانہ طور ایک پہل شروع کی ہے۔

ضلع اننت ناگ کے نوجوانوں کی منفرد پہل
ضلع اننت ناگ کے نوجوانوں کی منفرد پہل

By

Published : Apr 13, 2020, 8:29 PM IST

فٹبال کھیلنے کے شائقین نوجوانوں نے اپنے علاقہ کو کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لئے دیالگام کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑی والوں، موٹر سائیکل سوار اور غیر مقامی افراد کی پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے نوجوانوں کی منفرد پہل

اس کے علاوہ غیر ضروری طور سفر کرنے والے افراد کو اپنے علاقے میں داخل ہونے سے منع کرتے ہیں۔

فٹبال کلب دیالگام سے وابستہ یہ نوجوان اپنے علاقہ میں موجود ضرورت مند لوگوں کو امداد بھی فراہم کرتے ہیں اورعلاقے میں سینٹائزیشن کی مہم بھی چلاتے ہیں۔

انہوں نے باقی نوجوانوں کو بھی اس طرح کی پہل شروع کرنے کی گزارش کی تاکہ اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details