مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں اور باغبانوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
ڈویژنل ایگرکلچر افسر ضیاءالحق نے باغبانی میلے کا افتتاح کیا
ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سب ڈویژنل ایگرکلچر افسر ضیاءالحق نے بتایا کہ 'میلے کا مقصد ہارٹیکلچر کراپ منیجمنٹ میں جدید کاری کے عمل کی نمائش کرنی ہے۔'
باغبانی کے محکمہ نے آج علاقے زینگیر کے بومئی گاوں میں باغبانی میلے کا افتتاح کیا۔ میلے میں بڑی تعداد میں مالکان باغبانی سیکٹر سے وابسطہ کار خانہ داروں اور باغ مالکانوں نے حصہ لیا۔