تلنگانہ میں ایک شرابی بیٹے نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ضعیفہ ماں کا قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول 60سالہ شنکراماں اسی علاقہ میں یومیہ اجرت پر کام کرتی تھی اور ملزم اس کا بڑا بیٹا39سالہ لنگنا ہے جو بے روزگار اور شرابی ہے۔
ہفتہ کی شب جب اس کے بیٹے نے شراب پینے کے لئے رقم دینے کا ماں سے مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا جس پراس کے بیٹے نے بڑی لاٹھی سے ماں کی پٹائی کردی۔