جموں و کشمیر: سرحدی ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ نوا پاچی میں دو حاملہ خاتون کو فوج نے ائیر فورسز کے جہاز کے ذریعے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فوج کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر حاملہ خاتون کو بذریعہ جہاز کشتواڑ پہنچایا۔ بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر گیارہ راشٹریہ رایفلز نے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ دردزہ کی وجہ سے دو حاملہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوج نے دونوں خاتون کو بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کشتواڑ ضلع ہسپتال پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سول انتظامیہ نے حاملہ خاتون کی مدد کے لیے درخواست کی تو فوج نے فوری طور پر کارروائی کی اور بھارتی فضائیہ کے جہاز کا بندوبست کیا، تاکہ حاملہ خاتون کی جان بچائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے فضائیہ کے ساتھ مشترک کوششوں سے اس حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کشتواڑ کے دوردراز علاقے نوا پاچی سے کشتواڑ ہسپتال پہنچانے میں کامیاب رہے۔