اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ - کاموں کا بھی جائزہ

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ڈسٹرکٹ ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بھٹ نے ضلع میں ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ
ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ

By

Published : Feb 14, 2020, 2:33 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:05 AM IST

اس میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ، سی پی او ، آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران کے ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔

ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ

میٹنگ کے دوران محکموں کے سربراہان نے ڈی ڈی سی کو جاری منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈی ڈی سی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرے اور کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے جاری کردہ کاموں کا جائزہ لیا، ڈی ڈی سی نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کو ترجیح دیں۔

مٹینگ کے دوران ڈی ڈی سی نے مختلف محکموں کے کاموں کا بھی جائزہ لیا جن میں آر اینڈ بی انیمل پالری ، پی ڈی ڈی ، صحت ، آبپاشی اور مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details