پلوامہ: چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے ضلع پلوامہ کے سبھی اسکول کے سربراہان کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جہاں انہوں نے اسکولوں کے اندر سرما کے دوران کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سرما کے دوران کی گئی تیاریوں جیسے ہیٹنگ ارینجمنٹ، بجلی وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ میٹنگ کے دوران اسکول سربراہان نے اپنے اسکول کے اندر کمیوں کو اجاگر کیا، جن کو حل کرنے کے لئے چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ سے اپیل کی گئی۔
چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ نے اسکول سربراہان کو ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ اسکول سربراہان کو کہا گیا کہ وہ سرما کے دوران بچوں کے لئے گرمی اور بجلی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ سرما کے دوران بچوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بچے بلا خلل تعلیم کے نور سے آراستہ ہوں۔