اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کو ریڈ زون قرار دئے جانے کے بعد یہاں سے 16 افراد کو میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ان تمام افراد کے ٹسٹ منفی ہیں۔

ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت
ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت

By

Published : Mar 31, 2020, 7:17 PM IST

واضح رہے کہ راجوری تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت پائی گئی جس کے بعد اس کے نزدیکی لوگوں کے ٹسٹ کئے گئے جن میں سے دو کی روپوٹ مثبت آئی۔

ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت

اس خبرکے بعد انتظامیہ نے اس گاؤں کو ریڈ زون قراد دیا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے ساتویں روز بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئیں تاہم عوام کی جانب سے جس تعاون کی امید کی جارہی تھی وہ پوری نہیں ہوئی جس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کے اب انتظامیہ کی جانب سے سخت فیصلے لا جاسکتا ہے ۔

انتظامیہ کے ایک ذرائع کے مطابق جہاں ادویات، کرانہ اور سبزی کی دوکانوں کو دن بھر کھلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس میں اب انتظامیہ کچھ وقت مقرر کرے گی تاکہ لوگوں کو گھروں میں رکھا جائے۔

وہیں پولیس کی جانب سے منجاکوٹ کے آنے جانے والے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details