اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی ٹویٹر ہینڈل کے معاملے میں مقدمہ درج - latest kashmir

جموں و کشمیر پولیس کے سائبر پولیس سٹیشن نے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹویٹر ہینڈل کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی ٹویٹر ہینڈل کے معاملے میں مقدمہ درج
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی ٹویٹر ہینڈل کے معاملے میں مقدمہ درج

By

Published : Aug 9, 2020, 7:38 PM IST

سائبر پولیس سٹیشن سری نگر کے انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر اشرف نے لیفٹیننٹ گورنر کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹویٹر ہینڈل کا سکرین شارٹ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'یہ عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا کے نام سے بنایا گیا ایک جعلی ٹویٹر ہینڈل ہے۔

سائبر پولیس سٹیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے'۔سائبر پولیس سٹیشن ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے گذشتہ کچھ دنوں کے دوران کئی قابل اعتراض ٹویٹس کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے ساتھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس دوران اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ یہ ٹویٹر ہینڈل کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے سابق رہنما منوج سنہا نے جمعہ کے روز یہاں راج بھون میں اس یونین ٹریٹری کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔موصوف سیاسی پس منظر رکھنے والے اس یونین ٹریٹری کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔ ان کے پیش رو گریش چندرا مرمو کو کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details