کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جنوبی کشمیر کے اسپیشل فارسٹ ڈویژن کولگام کے رینج ویشو میں واقع کمپارٹمنٹ نمبر 12 کے جنگلات میں سرسبز درختوں کی غیر قانونی طریقے پر کٹائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس میں کئ سرسبز درختوں کو کاٹا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے رینج ویشو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوے پانچ افراد کے خلاف کیس درج کرنے میں پہل کی ہے اور لکڑی کو ضبط کیا گیا ہے۔
ذرایع کے مطابق غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والے افراد مقامی طور پر ٹھیکہ داری کا کام انجام دے رہے تھے اور یہ لکڑی اُسی میں درکار بتائی جارہی ہے ، محکمہ نے تفصیلات بتاتے ہوے کہا ہے کہ انہوں نے کیس درج کرلیا ہے۔ محکمہ کے رینجر ویشو ریاض احمد نے بات کرتے ہوہے کہا کہ محکمہ کو جب اس بارے میں اطلاع ملی تو فورن ٹمیوں نے ازخود معائنہ کیا اور کاٹی گیی لکڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا اور پانچ افرد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا جن ہوں نے یہ غیر قانونی کام انجام دیا گیا۔