اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے ایک اور موت، کل تعداد 183

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اربل نکس سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ حلیمہ نامی خاتون کا کورونا کی وجہ سے آج سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا، اس طرح سے جموں و کشمیر میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں ایک اور موت، کل تعداد 183
کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں ایک اور موت، کل تعداد 183

By

Published : Jul 13, 2020, 3:32 PM IST

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو پانچ جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کئی بیماریوں جیسے پلمونری، نمونیا میں مبتلا تھیں، اس کے علاوہ وہ کووڈ بیماری کا بھی شکار ہوئی تھیں اور ان کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک 45 سالہ شخص کی اسکیمز صورہ اسپتال میں کووڈ 19 کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی۔

ان اموات کے ساتھ ہی کشمیر میں 166 اور جموں ڈویژن میں 17 افراد اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details