اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: این آر ایس میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی حمایت میں احتجاج - مغربی بنگال

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے این آر ایس میڈیکل کالج میں علاج کے دوران 75 سالہ بزرگ شخص کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد اس شخص کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے دو جونیئر ڈاکٹرز کی پٹائی کر دی۔

جموں: این آر ایس میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی حمایت میں احتجاج

By

Published : Jun 17, 2019, 10:51 PM IST

تشدد آمیز ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیا، اسی اثنا میں آج جموں کے میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور متاثرہ ڈاکٹروں کو انصاف دینے کی مانگ کی۔

جموں: این آر ایس میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی حمایت میں احتجاج

واضح رہے کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے ڈاکٹروں کی ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کیا تھا۔

ملک بھر کے سبھی ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کیلئے ایمرجنسی خدمات کے علاوہ متعدد سروسز کو بند رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details