اردو

urdu

ETV Bharat / state

دبئی میں پھنسے کشمیریوں کا گھر واپسی کا مطالبہ - دبئی میں پھنسے کشمیریوں

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران دبئی میں تقریبا 900 کشمیری پھنسے ہوئے ہیں جن میں کئی خواتین شامل ہیں۔

دبئی میں پھنسے کشمیریوں کا گھر واپسی کا مطالبہ
دبئی میں پھنسے کشمیریوں کا گھر واپسی کا مطالبہ

By

Published : May 13, 2020, 8:01 PM IST

دبئی میں پھنسے کشمیریوں نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کی گھر واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دبئی میں پھنسے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اگر انہیں سرینگر ہوئی اڈے تک براہ راست پروازوں کے ذریعے پہنچایا جائے کیونکہ پھنسے افراد میں بیمار خواتین اور چند حاملہ خواتین بھی شامل ہے۔

ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں کشمیر کے پھنسے تمام شہریوں کی ایک فہرست مرتب کرکے ان کی براہ راست سری نگر منتقلی کے لئے اقدام کرے۔

دبئی میں درماندہ ایک کشمیری نے کہا کہ' ہم کمیونٹی لیول پر ان افراد کا خیال رکھ رہیں ہے لیکن ہم اس دوران مریضوں اور جن افراد نے اس مہلک بیماری کی وجہ سے اپنی نوکریاں کھو دی ہے، ان کے لیے انتظامات کرنے سے قاصر ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ درماندہ افراد میں سے چند سیاحتی ویز پر یہاں اپنے رشتہ داراوں سے ملنے آئے تھے۔ ان میں سے کئی افراد کا ویزا ختم ہوا ہے یا پاسپورٹ کی معیار ختم ہوچکی ہے۔

درماندہ افراد میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 85 تاجر بھی شامل ہے جو دبئی گلوبل ویلیج ایزیبیشن کے لیے آئے تھے۔ یہ تمائش اپریل 22 کو اختیام پذیر ہونی تھی لیکن کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسے مارچ 14 کو ہی اختتام پذیر کیا گیا جس کی وجہ سے اس نمائش میں شرکت کرنے والے کئی افراد دبئی میں ہی پھنس گئے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں درماندہ ہندوستانیوں کی گھر واپسی کے لئے جن نزدیکی ہوائی اڈوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے ان میں سرینگر ہوائی اڈہ شامل نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details