اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ: کورونا سے متاثر 14 میں سے 9 مریض صحتیاب - 50 more cases confirms Negative in ladakh

مرکز کے زیر انتطام لداخ میں کورونا وائرس کے اب تک سامنے آنے والے 14 مصدقہ کیسز میں سے 9 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیز گذشتہ دو دنوں کے دوران پچاس ٹیٹز کی رپورٹیز منفی آئی ہیں۔

لداخ: کورونا سے متاثر 14 میں سے 9 مریض صحتیاب
لداخ: کورونا سے متاثر 14 میں سے 9 مریض صحتیاب

By

Published : Apr 6, 2020, 4:26 PM IST

دریں اثنا لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشن ماتھر نے ملکی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کے لیے اپنی ایک سال کی تنخواہ کا تیس فیصد رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لداخ: کورونا سے متاثر 14 میں سے 9 مریض صحتیاب

لداخ انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہمیں گذشتہ دو دنوں کے دوران کورونا وائرس کے قریب پچاس ٹیٹس کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جو سب کی سب منفی آئی ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے 14 مثبت کیسز میں سے 9 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جو باقی پانچ ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان میں سے دو لیہہ اور باقی تین کرگل میں زیر علاج ہیں۔ میں نے ان مریضوں سے بات بھی کی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم ہسپتال سے رخصت ہونے والے مریضوں کے سامنے دو آپشن رکھتے ہیں۔ وہ قرنطینہ کے لئے گھر یا ہوٹل میں سے کسی ایک انتخاب کرسکتے ہیں۔ ان سے بیشتر ہوٹل کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ ہم نے ان کے لئے ہوٹلوں میں ہر ایک سہولیت دستیاب رکھی ہے'۔

دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: 'شری آر کے ماتھر، عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر لداخ اپنی ایک سال کی تنخواہ میں سے 30 فیصد رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری قومی جنگ کے لئے عطیہ کریں گے'۔

اس دوران لداخ میں پیر کو مسلسل 16 ویں دن بھی لاک ڈائون جاری رہا۔ دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی اور کاروباری و دیگر سرگرمیاں ٹھپ پڑی رہیں۔ پابندیوں کو نافذ کرنے کے لئے سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details