تاہم وی مرلی دھرن نے ان ممالک کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، ان 12 افراد کو رہا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس 22 افراد میں سے 11 کو سعودی عرب، پاکستان میں سات، چین، کمبوڈیا اور بنگلہ دیش میں ایک ایک کو قید کیا گیا۔
'جموں و کشمیر کے 9 شہری غیر ملکی جیلوں میں قید' - تاہم وی مرلی دھرن نے ان ممالک کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں
مملکتی وزیر برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 'گذشتہ برس جولائی میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کو بھارت سے باہر کی جیلوں میں بند کیا گیا تھا اور اب ان کی تعداد 9 ہے۔
!['جموں و کشمیر کے 9 شہری غیر ملکی جیلوں میں قید' 'جموں و کشمیر کے 9 شہری غیر ملکی جیلوں میں قید'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6387710-680-6387710-1584031361374.jpg)
'جموں و کشمیر کے 9 شہری غیر ملکی جیلوں میں قید'
وی مرلی دھرن نے سی پی آئی کے کے سوما پرساد کے تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ' وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کی اطلاعات کے مطابق 15 جولائی 2019 تک غیر ملکی جیلوں میں جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی تعداد 22 تھی۔ 31 جنوری 2020 کو جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی تعداد کم ہوکر 9 ہوگئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' یہ حکومت کی مستقل اور فعال کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ حکومت غیر ملکی جیلوں میں بھارتی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔'