ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع ٹاون ہال میں آیوش دفتر کی جانب سے آٹھواں قومی آیوروید ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس تقریب میں آیوروید پریکٹیشنرز، ماہرین کے ساتھ ساتھ عام لوفوں نے جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوئے ۔
ڈوڈہ ضلع کے ڈی سی ہرویندر سنگھ نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کے ساتھ پروگرام اور مفت آیورویدک میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ تقریب کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ اس کے بعد آیوروید کے فوائد کے بارے میں معلوماتی سیشن ہوئے۔ جشن میں یوگا اور مراقبہ کے سیشن بھی شامل تھے۔
اس موقع پر مجموعی صحت کے استعمال اور متوازن طرز زندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ معروف آیوروید پریکٹیشنرز اور اسکالرز بھی صحت اور تندرستی کے لیے جامع نقطہ نظر کے بارے میں اپنے علم اور بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود تھے۔