اردو

urdu

ETV Bharat / state

8 کے اے ایس افسران کا تبادلہ - چیف سکریٹری کے اسپیشل سکریٹری

جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز مختلف محکموں کے افسران کو مختلف مقامات پر تبادلہ کیا ۔

8 کے اے ایس افسران کا تبادلہ
8 کے اے ایس افسران کا تبادلہ

By

Published : Mar 2, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:39 AM IST

حکومت کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق حکومت کے اسپیشل سکریٹری شکیل الرحمٰن راتھر کے اے ایس کو ہوم ڈپامنٹ سے تبادلہ کر کے کمشنر ، فوڈ سیفٹی ، جموں و کشمیر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ایم ایس چودھری کے اے ایس ، سی ای او / منیجنگ ڈائریکٹر، ریاستی پروکیورمنٹ سپلائی ایجنسی، محکمہ دیہی ترقی کو تبادلہ کر کے ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے ایڈیشنل سکریٹری ، کے اے ایس اعجاز عبد اللہ صراف کو سی ای او / منیجنگ ڈائریکٹر ، اسٹیٹ پروکیورمنٹ سپلائی ایجنسی ، محکمہ دیہی ترقیاتی محکمہ جے اینڈ کے، کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔

کے اے ایس حشمت علی یاتو کے اسپیشل سکریٹری بجلی محکمہ کو منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ہینڈکرافٹس (ایس اینڈ ای) کارپوریشن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

چیف سکریٹری کے اسپیشل سکریٹری کے اے ایس شیخ ارشادایوب کو تبادلہ کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعینات کردیا گیا ہے۔

کے اے ایس رویندر ناتھ سادھو کے اسپیشل سکریٹری، محکمہ زراعت سے تبدیل کرکے پاور ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

کے اے ایس راجیش کمار شرون ریجنل ڈائریکٹر ، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ادھم پور کو تبادلہ کر کے ایکسائز کمشنر ، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

ادھم پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، کے اے ایس اشوک کمار کو اگلے احکامات تک ، اپنے فرائض کے علاوہ ، علاقہ ڈائریکٹر ، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ادھم پور کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔

کے اے ایس ناگندر سنگھ جاموال چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سرینسر۔ مانسار، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔

کے اے ایس گورندرجیت سنگھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اُدھم پور کا تبادلہ کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سورائنسار مانسر تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details